کمشنر مسرت جبیں نے ریڈیو پاکستان میں ایک ایکڑ رقبہ پر مشتمل میاواکی جنگل کا افتتاح کیا

انہوں نے اس موقع پر پودا بھی لگایا۔ میاواکی جنگل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے تعاون و اشتراک سے لگایا جا رہا ہے
بہاول پور:23/اپریل : کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے ریڈیو پاکستان بہاول پور کے احاطہ میں ایک ایکڑ رقبہ پر مشتمل میاواکی جنگل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پودا بھی لگایا۔ ریڈیو پاکستان بہاول پور میں یہ میاواکی جنگل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے تعاون و اشتراک سے لگایا جا رہا ہے جس میں 10ہزار سے زائد پھل دار اور سایہ دار پودے لگائے گئے ہیں۔کمشنر بہاول پور مسرت جبیں کے ہمراہ وائس چانسلر وومن یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے روبینہ اقبال عباسی، ایڈیشنل کمشنر رابطہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر، پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فار وومن کالج، ریڈیو پاکستان کے افسران، وومن یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فار وومن بہاولپور کی طالبات نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ ماحول کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں کیونکہ پودے ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔
٭٭٭