Advertisements

طالبات کو لے جانے والی ویگن میں آتشزدگی کمشنر مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز کا نوٹس

AhmedpurEast Toll Plaza
Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور نے مذکورہ کالج کے اکاؤنٹنٹ اور کو آرڈینیٹر کو حراست میں لے لیا۔ اور ویگن میں غیر قانونی ری فلنگ کرنے والی شاپ کو سیل کر کے دوکان مالک کو بھی گرفتار کر لیا ۔


 لیاقت پور کی طالبات احمد پور شرقیہ میں پیپر دےکر واپس لیاقت پور جا رہی تھیں کہ احمد پور ٹول پلازہ کے قریب گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے و یگن میں آگ بھڑک اٹھی جسکے باعث ایک طالبہ طیبہ عباس جاں بحق اور دیگر دس جھلس گئی تھیں

Advertisements


احمد پور شرقیہ +لیاقت پور (نامہ نگار ) طالبات کو لے جانے والی ویگن میں آگ لگنے کا افسوسناک واقع کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز نے نوٹس لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور کوذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور نے کاروائی شروع کرتے ہوئے مذکورہ کالج کے اکاؤنٹنٹ اور کو آرڈینیٹر کو حراست میں لے لیا۔ اور ہائی ایس ویگن میں غیر قانونی ری فلنگ کرنے والی شاپ کو سیل کر کے دوکان مالک کو بھی گرفتار کر لیا ۔  

  خیال رہے کہ آج بروز  منگل کو  لیاقت پورسے تعلق رکھنے والی طالبات کو لے جانے والی ہائی ایس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جسکے نتیجہ میں ایک طالبہ جاں بحق۔ دس جھلس کر زخمی ہوگئیں۔ تفصیل کے مطابق لیاقت پور کی طالبات احمدپورشرقیہ میں پیپر دینے کے بعد ہائی ایس میں سوار ہوکر واپس لیاقت پور جارہی تھی کہ احمدپورشرقیہ ٹول پلازہ کے قریب گیس سلنڈر لیکج ہونے کے باعث ویگن میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جس کے نتیجہ میں ایک طالبہ طیبہ عباس جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ دس طالبات ثناء ولد اللہ ڈتہ، تانیہ،ماریہ، مشال، امی حبیبہ،اُجالا، عائشہ، راحت، منزہ، اورثناء ولد رمضان  شدید زخمی ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم مو قع پر پہنچ گئی اور زخمی طالبات کو فوری طورپر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچادیا۔ جہاں اُنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔