کمشنر مسرت جبیں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق اور پرنس بہاول خان عباسی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

کمشنر بہاول پور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا، متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل براہِ راست سنے۔ مقامی افراد نے اپنے مسائل پانی کی نکاسی، طبی سہولیات، خیموں کی کمی، خوراک کی فراہمی اور دیگر مسائل سے حکام کو آگاہ کیا۔
ریسکیو، ریلیف اور فلاح و بہبود کے تمام اقدامات کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق
کمشنر مسرت جبیں نے بنیادی مرکز صحت اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بلا جھلن میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کے دورہ کے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
پرنس بہاول خان عباسی نے بھی متاثرین سے گفتگو کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پورا بہاولپور ان کے ساتھ ہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، اور عارضی رہائش کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے
بہاول پور:15/ستمبر(ہینڈ آؤٹ )وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سیلاب متاثرین کی امداد اور فلاح و بہبود کے اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے موضع رسول پور کا دورہ کیا جو حالیہ سیلاب سے متاثر ہوا تھا۔ دورے کے دوران پرنس بہاول خان عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کمشنر بہاول پور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا، متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل براہِ راست سنے۔ مقامی افراد نے اپنے مسائل پانی کی نکاسی، طبی سہولیات، خیموں کی کمی، خوراک کی فراہمی اور دیگر مسائل سے حکام کو آگاہ کیا۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے بنیادی مرکز صحت اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بلا جھلن میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کے دورہ کے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف اور بنیادی سہولیات فوری فراہم کی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے اس موقع پر کہا کہ ریسکیو، ریلیف اور فلاح و بہبود کے تمام اقدامات کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
پرنس بہاول خان عباسی نے بھی متاثرین سے گفتگو کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پورا بہاولپور ان کے ساتھ ہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، اور عارضی رہائش کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام کے دورے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ حکومت ان کے مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ریٹائرڈ) طیب سمیع خان، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر بھی موجود تھے