Advertisements

کمشنر مسرت جبیں کا بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے کڈنی سنٹر کا اچانک دورہ

کمشنر
Advertisements

ہسپتال کے احاطے میں موجود تمام مین ہولز کو فوراً کور کرنے کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کیں


بہاول پور: کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے کڈنی سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی صفائی کا نظام فوراً بہتر بنایا جائے۔کمشنر مسرت جبیں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisements

انہوں نے کہا کہ علاج کے ساتھ ساتھ صاف اور محفوظ ماحول مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے ضروری ہے۔کمشنر نے ہسپتال کے احاطے میں موجود تمام مین ہولز کو فوراً کور کرنے کی ہدایت دی اور تاکید کی کہ ہسپتال کی حدود میں کوئی بھی مین ہول کھلا یا ٹوٹا ہوا نہ رہے تاکہ مریضوں، تیمارداروں اور عملے کو کسی بھی قسم کے حادثے سے بچایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی صحت سے متعلق غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ حکام کو ان امور میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی تاکید کی۔