کمشنر مسرت جبیں کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس

ممبر قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ اور آر پی او رائے بابر سعید سمیت علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی
بہاول پور: 26/اگست:کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں کی زیر صدارت ربیع الاول انتظامات کے سلسلے میں ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ، آر پی او رائے بابر سعید بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم این ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ اُسوہ رسول پر عمل پیرا ہو کرہی دین و دنیا کی کامیابی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام امن اور بھائی چارہ کے درس کو فروغ دیں۔
کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منبر اور محراب سے اسوہ رسول کی تعلیمات کی ترویج سے معاشرہ امن و سلامتی کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے تینوں اضلاع کے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ ربیع الاول کی تقریبات کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے لیے تمام تر اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں اور سرکاری و اہم نجی عمارات کو ربیع الاول کی مناسبت سے خوبصورتی سے سجایا جائے۔
ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے ڈویژنل امن کمیٹی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے افراد مذہبی ہم آہنگی کے جذبہ کو فروغ دیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق، ڈی پی او محمد حسن اقبال، ویڈیو لنک کے ذریعہ ڈپٹی کمشنر بہاول نگر، ڈی پی او بہاول نگر، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں، ڈی پی او رحیم یارخاں، ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹی کے اراکین علامہ ریاض احمد اویسی، عبدالرزاق شائق،ملک اللہ بخش کلیار، احسان اللہ راحت، سید مجیب علی گیلانی، سید گوہر ممتاز نقوی، مفتی محمد کاشف، راؤ محمد جمیل، علامہ قاری عبدالرشید قادری، مفتی اقبال احمد نقشبندی، اشفاق احمد نقشبندی، کرنل ڈاکٹر سید شفیق احمد، مفتی عبداللطیف، مفتی عبدالرؤف، مفتی محمد جاوید مصطفی سعیدی نے شرکت کی اور ربیع الاول کی تقریبات کو مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور امن کے لیے دعا