Advertisements

جدید نظام کے تحت الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید کے ذریعے کاشتکار اپنی گندم چار ماہ تک محفوظ کر سکیں گے

Commissioner Bahawalpur Division Mussarat Jabeen
Advertisements

کاشتکار اس کے عوض کسی بھی رجسٹرڈ بینک سے 70 فیصد تک بلا سود قرض حاصل کر سکیں گے۔ رقم کی واپسی پر محفوظ شدہ گندم کی ملکیت کاشتکار کی ہی رہے گی

کمشنر مسرت جبیں کی زیر صدارت گندم خریداری بارے حکمت عملی کا جائزہ اجلاس شرکاء کو گندم خریداری کے نئے طریقہ کار اور اس سے وابستہ فوائد پر بریفنگ دی گئی

Advertisements

بہاول پور:22/اپریل : کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں گندم خریداری کے لیے نجی شعبے کی شمولیت سے متعلق حکومتی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گندم کی خریداری بذریعہ پرائیویٹ سیکٹر مؤثر بنانے، کاشتکاروں کو بروقت اور یقینی ادائیگی سمیت قیمتوں میں استحکام کے لیے متبادل نظام پر غور کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیاکہ حکومت پنجاب نجی شعبے کو گندم خریداری کے عمل میں شامل کرنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ اس ضمن میں ایک جدید نظام متعارف کرایا جارہا ہے جس کے تحت الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید کے ذریعے کاشتکار اپنی گندم چار ماہ تک محفوظ کر سکیں گے اور اس کے عوض کسی بھی رجسٹرڈ بینک سے 70 فیصد تک بلا سود قرض حاصل کر سکیں گے۔ رقم کی واپسی پر محفوظ شدہ گندم کی ملکیت کاشتکار کی ہی رہے گی جو کہ ان کے معاشی تحفظ کی ضامن ہوگی۔

اس نظام کے تحت نجی خریدار، فلور ملز، سرمایہ کار اور تاجر براہ راست کاشتکاروں سے گندم خرید سکیں گے، جس سے نہ صرف مارکیٹ میں شفافیت بڑھے گی بلکہ کاشتکاروں کو بہتر قیمت بھی ملے گی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق، ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاول پور ڈویژن، ڈویژنل فوڈ کنٹرولر، کاشتکاروں، سرمایہ کاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شرکاء کو گندم خریداری کے نئے طریقہ کار اور اس سے وابستہ فوائد پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اس پالیسی کا بنیادی مقصد گندم کے کاشتکاروں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرناہے۔یہ اقدام پنجاب میں گندم کے نظامِ خرید و فروخت میں انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے، جس سے ملکی سطح پر غذائی تحفظ اور زرعی معیشت کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔