Advertisements

کمشنر مسرت جبیں کی زیرصدارت قائد اعظم میڈیکل کالج میں اعلیٰ سطحی اجلاس

Commissioner Mussarat Jabeen & Principal QMC Dr Sofia Farrukh
Advertisements

قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور میں 1662ایم بی بی ایس اور473 پوسٹ گریجویٹ سطح کے طلبہ زیر تعلیم ہیں

بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں 1609بیڈز، سرصادق عباسی ہسپتال میں 410 بیڈز، کارڈیک انسٹی ٹیوٹ میں 150 بیڈز، کڈنی سینٹر بہاول پور میں 150 بیڈز، جوبلی فیملی ہسپتال میں 70بیڈز علاج معالجہ کی سہولت کے لیے میسر ہیں۔ پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج ڈاکٹر صوفیہ فرخ کی بریفنگ

Advertisements

ڈینٹل کالج بہاول پور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز کو فوری فعال کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ کمشنر مسرت جبیں

بہاول پور:3/ مارچ ( پریس ریلیز   )کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں نے قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پورمیں منعقد ہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تھیلیسیمیا سینٹر کی اپ گریڈیشن اور سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینٹل کالج بہاول پور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز کو فوری فعال کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور اور ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال نے کمشنر بہاول پورمسرت جبیں کو اپنے اپنے اداروں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور ڈاکٹر صوفیہ فرخ، ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر عامر بخاری، ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز، ایم ایس کارڈیک سینٹر اور د یگر سینئر افسران شریک ہوئے۔کمشنر بہاول پور مسرت جبیں نے ہدایت کی کہ آپریشن تھیٹرز میں ضروری مشینری کی تنصیب کا عمل فوری مکمل کیا جائے اور عوام الناس کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف قومی جذبہ سے کام کریں۔ پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج بہاول پور نے بریفنگ میں بتایا کہ قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور میں 1662ایم بی بی ایس اور473 پوسٹ گریجویٹ سطح کے طلبہ زیر تعلیم ہیں اوربہاول وکٹوریہ ہسپتال میں 1609بیڈز، سرصادق عباسی ہسپتال میں 410 بیڈز، کارڈیک انسٹی ٹیوٹ میں 150 بیڈز، کڈنی سینٹر بہاول پور میں 150 بیڈز، جوبلی فیملی ہسپتال میں 70بیڈز علاج معالجہ کی سہولت کے لیے میسر ہیں۔