Advertisements

کمشنر مسرت جبیں نے تحصیل احمد پور شرقیہ کے دورہ میں مختلف سرکاری اداروں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا

Commissioner Musarrat Jabeen Reviews Government Departments and Ongoing Development Projects During Visit to Tehsil Ahmedpur Sharqia
Advertisements

کمشنر بہاولپور نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی جہاں انہوں نے عوامی مسائل سنے, تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا بھی معائنہ کیا

کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے اوچ شریف میں  بھی نئے تعمیر ہونے والے سپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Advertisements

بہاول پور+ احمد پور شرقیہ:  کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے تحصیل احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف سرکاری اداروں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران کمشنر بہاولپور نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا معائنہ کیا اور ہسپتال کی ایمرجنسی، آؤٹ ڈور اور دیگر وارڈز کا دورہ کیا۔ کمشنر مسرت جبیں نے مریضوں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات بروقت فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہسپتال بھی ہمراہ تھے۔

بعد ازاں کمشنر بہاولپور نے اسسٹنٹ کمشنر آفس احمد پور شرقیہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی، جہاں انہوں نے عوامی مسائل سنے۔ شہریوں نے صحت، صفائی، تجاوزات، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔ کمشنر مسرت جبیں نے موقع پر متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔کمشنر بہاولپور ڈویژن نے محمود پارک احمد پور شرقیہ کا بھی معائنہ کیا اور پارک میں دستیاب سہولیات، صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارک کو عوام کے لیے مزید بہتر اور محفوظ بنایا جائے تاکہ شہری تفریحی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

دریں اثنا کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے اوچ شریف میں نئے تعمیر ہونے والے سپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔کمشنر بہاولپور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے دورے اور مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔