پیٹرول پمپس پر سبسڈی سے متعلق نمایاں ڈسپلے اور بینرز آویزاں کیے جائیں کمشنرعرفان علی کاٹھیا
شہریوں کی رہنمائی اور سبسڈی کے طریقہ کار سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لیے پیٹرول پمپس پر خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں ، جہاں ایکسائز اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ تعینات ہو۔, خصوصی کاؤنٹرز پر آنے والے شہریوں کو سبسڈی کے طریقہ کار، دستیاب سہولت اور متعلقہ امور کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کی جائے
عوامی ریلیف کے حکومتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں کمشنر بہاولپور ڈویژن کی جائزہ اجلاس میں ہدایت اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن نعیم صادق چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شگفتہ جبیں ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل خضر رزاق منج اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی
کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے فرید گیٹ کے قریب پٹرول پمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے پٹرول پمپ پر 100 روپے فی لیٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کے انتظامات، سہولت کاؤنٹرز پر دستیاب سروسز، موبائل ایپلیکیشن کی فعالیت اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کی جانے والی انسپکشنز کا جائزہ لیا۔, سہولت کاؤنٹرز پر موجود عملے سے وزیراعظم کی پٹرول سبسڈی سکیم پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ لی

