Advertisements

کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ 

Commissioner Irfan Ali Kathia Visits Tehsil Headquarters Hospital Alongside Deputy Commissioner Syed Hassan Raza
Advertisements

 شعبہ آؤٹ ڈور، فارمیسی، ایمرجنسی، گائنی وارڈ، انتظار گاہ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ‬


 کسی بھی مریض کو ہسپتال سے باہر ادویات خریدنے کی ضرورت پیش نہیں آنی چاہیے کمشنر بہاولپورکی  ہدایت  اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف بھی موجود تھا

Advertisements


 احمد پور شرقیہ  :کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن نے شعبہ آؤٹ ڈور، فارمیسی، ایمرجنسی، گائنی وارڈ، انتظار گاہ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے معیار، ادویات کی دستیابی اور طبی عملے کے رویے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجے کے لیے تمام ضروری ادویات، طبی آلات، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی ہر وقت دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مریض کو ہسپتال سے باہر ادویات خریدنے کی ضرورت پیش نہیں آنی چاہیے اور تمام مستحق مریضوں کو ہسپتال میں دستیاب وسائل کے ذریعے بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے، مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے انتظار گاہوں سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری اور طبی عملے کی جانب سے ذمہ دارانہ انداز میں فرائض کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن نے کہا کہ عوام کو معیاری، بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ہسپتالوں میں علاج معالجے کی معیاری سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صاف ستھرا ماحول یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف بھی موجود تھا۔