Advertisements

کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی پرسنل اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر بہاولپور محمد شاہد اقبال تھیم کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پرتعزیت

Commissioner Irfan Ali Kathia Visits Personal Assistant to Deputy Commissioner Bahawalpur Muhammad Shahid Iqbal Theem’s Residence to Offer Condolences on His Mother’s Death
Advertisements

دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں کمشنر بہاولپور ڈویژن, ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن نعیم صادق چیمہ بھی موجود تھے


بہاول پور: (پریس ریلیز )کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے پرسنل اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر بہاولپور محمد شاہد اقبال تھیم کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے محمد شاہد اقبال تھہیم، محمد زاہد اور محمدراشد اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر کمشنر بہاولپور ڈویژن نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Advertisements

کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن نعیم صادق چیمہ بھی موجود تھے۔