Advertisements

کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور منصوبے پر جاری تعمیراتی و تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ

Commissioner Irfan Ali Kathia Reviews Ongoing Construction, Renovation Work on Punjab Council of the Arts Bahawalpur Project
Advertisements

بہاولپور آرٹس کونسل منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 470.598 ملین روپے جاری کیے گئے جن میں سے اب تک 453.798 ملین روپے خرچ کیے جا چکے ہیں بریفنگ۔

منصوبے کے باقی ماندہ کام مقررہ مدت میں مکمل کرکے ادارے کو جلد فعال کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں, ڈاکٹر ناصر حمید ڈائریکٹر ۔پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور

Advertisements


بہاول پور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ، شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے جاری اقدامات کے سلسلے میں کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے زیرِ تعمیرپنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی و تزئین و آرائش کے کاموں سمیت مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ناصر حمید، ایس ای بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ محمد فیصل، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل وقاص محمد دین، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی اقراء مبین اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن نے ایس ای بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت، فنڈز کے استعمال اور باقی ماندہ کاموں کے حوالے سے بریفنگ لی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آرٹس کونسل کے بیسمنٹ میں ٹائل فلورنگ، فالس سیلنگ اور سینیٹری کے کام مکمل کر لیے گئے ہیں ، جبکہ گراؤنڈ فلور پر سینیٹری فکسچرز کی تنصیب اور تزئین و آرائش کے کام تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔فرسٹ فلور پر سینیٹری فکسچرز کی تنصیب اور معمولی فنشنگ کا کام باقی ہے۔ منصوبے کے بیرونی ترقیاتی کاموں میں آر سی سی باؤنڈری وال اور ارتھ ورک بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔بریفنگ کے مطابق بہاولپور آرٹس کونسل منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 470.598 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں ، جن میں سے اب تک 453.798 ملین روپے خرچ کیے جا چکے ہیں ۔ منصوبے پر تقریباً 96 فیصد فنڈز استعمال ہو چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ کاموں کی تکمیل کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔

ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور ڈاکٹر ناصر حمید نے بتایا کہ منصوبے کے باقی ماندہ کام مقررہ مدت میں مکمل کرکے ادارے کو جلد فعال کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ تعمیراتی اور تزئین و آرائش کے باقی ماندہ کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے منصوبے کی بروقت تکمیل اور آرٹس کونسل کو جلد از جلد فعال بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کو مربوط انداز میں کام کرنے کی ہدایت بھی کی۔

کمشنر نے کہا کہ پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور کی تکمیل سے شہریوں کو ثقافتی، تخلیقی اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے بہتر اور معیاری سہولیات میسر آئیں گی، جس سے شہر میں مثبت ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کو مزید تقویت ملے گی۔
٭٭٭