Advertisements

بہاولپور ڈویژن کے محافظ خانہ (ریکارڈ روم) کو ازسرنو تعمیر کیا جائےکمشنرعرفان علی کاٹھیا

Commissioner Irfan Ali Kathia Orders Reconstruction of Bahawalpur Division's Record Room (Muhafiz Khana)
Advertisements

کمشنر بہاولپور ڈویژن کی زیر صدارت ترقیاتی امور کا جائزہ اجلاس, جاری ترقیاتی منصوبوں، سرکاری عمارتوں کی بہتری اور ریکارڈ کے محفوظ انتظامات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا


بہاول پور:کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ترقیاتی امور کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سرکاری عمارتوں کی بہتری اور ریکارڈ کے محفوظ انتظامات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ بہاولپور ڈویژن کے محافظ خانہ (ریکارڈ روم) کو ازسرنو تعمیر کیا جائے اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے تاکہ سرکاری ریکارڈ کو محفوظ اور منظم انداز میں محفوظ رکھا جا سکے۔

Advertisements

انہوں نے کہا کہ سرکاری ریکارڈ قومی اثاثہ ہے اور اس کے تحفظ کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نئے محافظ خانہ کی تعمیر کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے اور اس میں جدید ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، مناسب اسٹوریج، آگ سے تحفظ، نمی اور دیگر موسمی اثرات سے بچاؤ سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ اہم سرکاری دستاویزات طویل عرصے تک محفوظ رہ سکیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ موجودہ محافظ خانہ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی آفس سے ملحقہ ایک پرانی اور خستہ حال عمارت میں قائم ہے جو جدید تقاضوں کو پورا نہیں کرتی۔ اس صورتحال کے پیش نظر نئی عمارت کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سرکاری ریکارڈ کے تحفظ اور بہتر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شگفتہ جبیں، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عصمت اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل وقاص محمد دین سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔