Advertisements

کمشنرعرفان علی کاٹھیا کا محکمانہ امتحان برائے قانون گوئی و نائب تحصیلداری کے لیے قائم امتحانی مرکز کا معائنہ

Commissioner Irfan Ali Kathia inspects examination center established for departmental exam for Girdawar and Naib Tehsildar
Advertisements

محکمانہ امتحانات کے انعقاد میں مقررہ قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد کیا جائے اور میرٹ و شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے کمشنر بہاولپور


بہاول پور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق گڈ گورننس اور شفاف انتظامی نظام کے فروغ کے لیے کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاولپور میں محکمانہ امتحان برائے قانون گوئی و نائب تحصیلداری 2026 کے لیے قائم امتحانی مرکز کا معائنہ کیا اور امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس مو موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شگفتہ جبیں ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملک خاور حیات اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی اقراء مبین بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔

Advertisements

کمشنر بہاولپور ڈویژن نے امتحانی مرکز میں امیدواروں کے لیے کیے گئے انتظامات، امتحانی عملے کی ڈیوٹیوں اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ امتحانی عمل کو شفاف، منظم اور غیر جانب دار بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔ امتحانی مرکز میں نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور امیدواروں کو امتحان کے دوران درکار سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ سازگار ماحول میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق امتحان دے سکیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ محکمانہ امتحانات کے انعقاد میں مقررہ قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد کیا جائے اور میرٹ و شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے امتحانی امور کی مؤثر نگرانی اور انتظامی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ امتحانی عمل ہر لحاظ سے شفاف اور قابلِ اعتماد رہے۔