Advertisements

کمشنرعرفان علی کاٹھیا سے جنرل سیکرٹری انجمن حسینیہ معین الواعظین احسان اللہ راحت کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

"Commissioner Irfan Ali Kathia Holds Meeting with Anjuman-e-Hussainia Delegation Headed by Ehsanullah Rahat"
Advertisements

وفد نے محرم الحرام کے دوران انتظامیہ کی جانب سے جلوسوں کے تمام انتظامات کو مثالی انداز میں یقینی بنانے پر کمشنر بہاولپور ڈویژن کا شکریہ ادا کیا۔
 مرکزی صدر متحدہ انجمن تاجران  حافظ راؤ خرم سلیم،  ڈاکٹر علامہ عبدالرزاق شائق،  سید نسیم بخاری، مخدوم علی نقی ہاشمی , میاں نجم الحسن بھٹی بھی  اس موقع پر موجود تھے


بہاول پور:کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا سے جنرل سیکرٹری انجمن حسینیہ معین الواعظین و ممبر ڈسٹرکٹ و ڈویژنل امن کمیٹی احسان اللہ راحت کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے محرم الحرام کے دوران انتظامیہ کی جانب سے جلوسوں کے روٹس، روشنی کے بہترین انتظام، سبیلوں، سپرنکلنگ سمیت تمام انتظامات کو مثالی انداز میں یقینی بنانے پر کمشنر بہاولپور ڈویژن کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisements

وفد نے کمشنر بہاولپور ڈویژن کو بتایا کہ ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر کیے گئے مؤثر اور بروقت انتظامات کے باعث عزاداروں کو بہترین سہولتیں میسر آئیں اور تمام مجالس و جلوس پرامن ماحول میں منعقد ہوئے۔وفد نے امن و امان کے قیام، بین الادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ کی بہترین کاوشوں کو سراہا۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام، عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور بین المسالک ہم آہنگی کا فروغ انتظامیہ کی اولین ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں نے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ اس موقع پر مرکزی صدر متحدہ انجمن تاجران و ممبر ڈسٹرکٹ و ڈویژنل امن کمیٹی حافظ راؤ خرم سلیم، ممبر ڈسٹرکٹ و ڈویژنل امن کمیٹی، ڈاکٹر علامہ عبدالرزاق شائق، ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی سید نسیم بخاری، مخدوم علی نقی ہاشمی ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی میاں نجم الحسن بھٹی بھی موجود تھے۔