Advertisements

کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے محکمہ زراعت (توسیع) بہاولپور ڈویژن کے 47 افسران میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے

"Commissioner Irfan Ali Kathia distributes laptops among 47 officers of Agriculture (Extension) Department Bahawalpur Division"
Advertisements

صوبہ میں زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے :کمشنر کا تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب
حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں 400 لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید 


بہاول پور: :کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ میں زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کسانوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، جہاں محکمہ زراعت (توسیع) کے افسران میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

Advertisements

ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں 400 لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں، جبکہ بہاولپور ڈویژن میں 47 زرعی توسیعی افسران کو لیپ ٹاپ دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فیلڈ فارمیشنز کو جدید آئی ٹی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ لیپ ٹاپ کی فراہمی سے زرعی توسیعی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ جدید آئی ٹی سہولیات کی بدولت سروس ڈلیوری میں نمایاں بہتری آئے گی اور کسانوں تک جدید زرعی معلومات اور خدمات بروقت پہنچائی جا سکیں گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور محمد جمیل غوری، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر محمد اقبال نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حافظ محمد شفیق سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹرز و دیگر افسران موجود تھے۔