Advertisements

کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی بہاولپور ڈویژن کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں فائر اور الیکٹریکل سیفٹی کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت

Commissioner Irfan Ali Kathia Directs Comprehensive Fire and Electrical Safety Review of All Government Hospitals in Bahawalpur Division
Advertisements

بہاول پور: کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں 15 نومولود بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بہاولپور ڈویژن کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں فائر اور الیکٹریکل سیفٹی کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

کمشنر بہاولپور نے ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے حفاظتی معیارات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور فائر ہائیڈرنٹس سمیت ہنگامی صورتحال میں پانی کی مناسب دستیابی برقرار رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ سرکٹنگ کے ممکنہ خطرات کی فوری نشاندہی کرکے انہیں بلا تاخیر دور کیا جائے۔

Advertisements

کمشنر بہاولپور نے فائر ایکسٹنگوشرز کی دستیابی، معیاد اور فعال حالت ہنگامی بنیادوں پر چیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں فائر الارم، ایمرجنسی ایگزٹ اور انخلاء کے سائن بورڈز بھی مکمل طور پر فعال اور واضح ہونے چاہئیں۔ انہوں نے پیڈز اور گائنی وارڈز میں فائر فائٹنگ اور حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہسپتالوں کے ایمرجنسی راستے ہر وقت واضح، قابل رسائی اور ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک رکھے جائیں۔ ہنگامی صورتحال میں مریضوں، لواحقین اور ہسپتال کے عملے کے محفوظ اور بروقت انخلاء کے لیے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
٭٭٭