Advertisements

کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور آر پی او غازی صلاح الدین کا امام بارگاہ مسافر شام ہتھیجی کا دورہ

Commissioner Irfan Ali Kathia and RPO Ghazi Salahuddin Visit Imam Bargah Musafir Sham Hatehji
Advertisements

افسران نے امام بارگاہ اور اطراف میں سکیورٹی، صفائی، لائٹنگ، طبی امداد اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا
بہاول پور+   ہتھیجی :  "بہاولپور میں محرم الحرام کے سکیورٹی اور انتظامی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا اور آر پی او غازی صلاح الدین نے امام بارگاہ مسافر شام ہتھیجی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا، ڈی پی او رانا عبدالوہاب اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔افسران نے امام بارگاہ اور اطراف میں سکیورٹی، صفائی، لائٹنگ، طبی امداد اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ اداروں کو تمام سہولیات ہر وقت فعال رکھنے کی ہدایت کی۔

کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے اور عزاداران کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔آر پی او غازی صلاح الدین نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ، خفیہ ادارے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔جلوسوں اور مجالس کی لائیو سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، جدید سکیورٹی سسٹمز، کیو آر کوڈ، ایل ٹی ای کمیونیکیشن اور سائبر پیٹرولنگ کی جا رہی ہے۔

Advertisements

افسران نے جلوسوں کے راستوں پر پانی کے چھڑکاؤ، سبیلوں کے قیام اور عزاداران کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران عزاداران کے تحفظ، امن اور سہولت کے لیے حکومت پنجاب بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور وزیراعلی مریم نواز  انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال، وال چاکنگ اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی ہے کمشنر بہاولپور ڈویژن اور آر پی او نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع بہاولپور میں محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔