Advertisements

کمشنرعرفان علی کاٹھیا اور ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین کا چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر اوچ شریف کا دورہ

"Commissioner Irfan Ali Kathia and Regional Police Officer Ghazi Muhammad Salahuddin visited Uch Sharif on the occasion of Chehlum of Hazrat Imam Hussain (RA)."
Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی انتظامات، صفائی، روشنی، بیریئرز، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر شہری سہولیات کا جائزہ لیا گیا


4 اوچ شریف : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان، فول پروف سیکیورٹی اور عزاداران کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا اور ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر محلہ خواجگان، اوچ شریف میں مرکزی جلوس کی گذرگاہوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر، پولیس افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام بھی موجود تھے۔

Advertisements

دورے کے دوران جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی انتظامات، صفائی، روشنی، بیریئرز، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر شہری سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے دوران فول پروف سیکیورٹی، بہترین انتظامات اور عزاداران کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ جلوس پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہو۔دورے کے موقع پر کمشنر بہاولپور ڈویژن اور آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے مرکزی جلوس کی انتظامیہ سے ملاقات بھی کی۔ امام بارگاہ انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون پر اظہار اطمینان کیا، جبکہ جلوس انتظامیہ نے بھی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین نے جلوس کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں اور رضاکاروں سے ملاقات کی، ان کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں پوری ذمہ داری، مستعدی اور خوش اخلاقی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی تاکہ عزاداران کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔