Advertisements

کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین کا مرکزی امام بارگاہ اوچ شریف، محلہ خواجگان اور صدر بازار اوچ شریف کا دورہ

"Commissioner Irfan Ali Kathia and Regional Police Officer Ghazi Muhammad Salahuddin Visit Central Imam Bargah Uch Sharif, Mohallah Khwajgan, and Sadar Bazar Uch Sharif"
Advertisements

عزادارانِ حسینؓ کے لیے کیے گئے سکیورٹی، انتظامی اور سہولتی انتظامات کاجائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں
 اوچ شریف،:کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا اور ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین نے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی امام بارگاہ اوچ شریف، محلہ خواجگان اور صدر بازار اوچ شریف کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبدالوہاب اور اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ اقراء ناصر بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ افسران نے اوچ شریف کے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا معائنہ کرتے ہوئے عزادارانِ حسینؓ کے لیے کیے گئے سکیورٹی، انتظامی اور سہولتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے جلوس کے روٹس، سکیورٹی حصار، مانیٹرنگ سسٹم، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور عزاداران کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا مشاہدہ کیا جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران نے محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جلوس کے روٹس کو قبل از وقت صاف ستھرا کیا گیا ہے اور گرد و غبار و گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے سڑکوں پر مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ شدید گرمی کے پیش نظر عزاداران کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوگ مشینوں کے ذریعے ٹھنڈک کا انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ جلوس میں شریک افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آ سکے۔کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا اور آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔

Advertisements

اس موقع پر ریجنل پولیس افسر نے بتایا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے نویں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ جلوس کے اطراف متعدد سکیورٹی حصار قائم کیے گئے ہیں جبکہ پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار حساس مقامات پر تعینات ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کے ساتھ مشکوک افراد پر بھی خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔دورے کے دوران افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے جبکہ عزاداران کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک رہیں گے