Advertisements

کمشنرعرفان علی کاٹھیا اور ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کا ختم نبوت چوک پر قائم ہیٹ ویو ریلیف کیمپ کا دورہ

"Commissioner Irfan Ali Kathia and Deputy Commissioner Syed Hassan Raza visit Heatwave Relief Camp set up at Khatm-e-Nabuwat Chowk
Advertisements

شدید گرمی کے دوران کیمپ میں آنے والے تمام شہریوں کو بلاامتیاز ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے کمشنر بہاولپور کی متعلقہ افسران کو ہدایت
بہاول پور:حکومت پنجاب کی ہدایت پر شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے ختم نبوت چوک پر قائم ہیٹ ویو ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن نے کیمپ میں پینے کے ٹھنڈے پانی، او آر ایس، ابتدائی طبی امداد، سایہ دار جگہ، بیٹھنے کے انتظامات اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شدید گرمی کے دوران کیمپ میں آنے والے تمام شہریوں کو بلاامتیاز ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور کسی بھی شہری کو امداد یا طبی سہولت کے حصول میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ہیٹ سٹروک سے متاثر ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے اور اگر کسی مریض کی حالت تشویشناک ہو تو اسے بلا تاخیر قریبی ہسپتال منتقل کیا جائے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں، پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص میں ہیٹ سٹروک کی علامات، جیسے چکر آنا، بے ہوشی، جسمانی درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ یا شدید کمزوری محسوس ہو تو فوری طور پر قریبی ہسپتال یا ہیلتھ سنٹر سے رجوع کیا جائے۔

Advertisements

کمشنر بہاولپور ڈویژن نے مزید کہا کہ شہری باہر نکلتے وقت اپنے سر اور چہرے کو ٹوپی، کپڑے یا چھتری سے ڈھانپ کر رکھیں تاکہ سورج کی تیز شعاعوں سے محفوظ رہا جا سکے۔ انہوں نے والدین اور اہل خانہ پر زور دیا کہ وہ بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں کیونکہ یہ افراد ہیٹ ویو کے اثرات سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بہاول پور شہریوں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور شہر کے مختلف مقامات پر قائم ہیٹ سٹروک ریلیف کیمپس کے ذریعے عوام کو ٹھنڈا پانی، او آر ایس، ابتدائی طبی امداد اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہیٹ ویو کی شدت برقرار رہنے تک عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات بلا تعطل جاری رکھے جائیں گے۔

دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی اقراء مبین، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سید تنویر شاہ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میاں محمد آصف،لائیو سٹاک سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے کمشنر بہاولپور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کو کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی