Advertisements

کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کا بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کا دورہ

Commissioner Irfan Ali Kathia and Deputy Commissioner Syed Hassan Raza Visit Children’s Ward at Bahawal Victoria Hospital
Advertisements

مریض بچوں کی سہولت، فائر سیفٹی، سکیورٹی، داخلی و خارجی راستوں اور برقی نظام سمیت دیگر حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

کمشنر بہاولپور ڈویژن نے ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر عبدالرحمن سے ہسپتال میں حفاظتی اقدامات اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ لی

Advertisements

بہاول پور: کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کا دورہ کیا اور مریض بچوں کی سہولت، فائر سیفٹی، سکیورٹی، داخلی و خارجی راستوں اور برقی نظام سمیت دیگر حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر بہاولپور ڈویژن نے ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر عبدالرحمن سے ہسپتال میں حفاظتی اقدامات اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ لی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے اہم مقامات پر فائر فائٹنگ آلات کی دستیابی اور ہمہ وقت فعالیت یقینی بنائی جائے۔ فائر فائٹنگ سسٹم کی باقاعدہ جانچ اور مسلسل مانیٹرنگ مؤثر حفاظتی نظام کی بنیاد ہے، اس لیے اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر بہاولپور ڈویژن نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کی تربیت یافتہ عملہ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ ہسپتالوں کے برقی نظام کی مکمل جانچ، مین الیکٹرک پینلز کی مسلسل نگرانی اور برقی تنصیبات کی محفوظ تنصیب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتال کے داخلی و خارجی راستوں پر کسی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت نقل و حرکت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ فائر ایگزٹ اور ایمرجنسی راستوں کی واضح نشاندہی کے لیے حفاظتی سائن بورڈز نمایاں مقامات پر نصب کیے جائیں ۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن نے مزید کہا کہ فائر سیفٹی اور برقی آلات کی جانچ کے عمل میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے مطابق ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں تمام حفاظتی اقدامات فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال کو حفاظتی اقدامات کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ فوری طور پر انتظامیہ کو پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں مریضوں اور طبی عملے کا تحفظ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ڈویژن بھر کے تمام ہسپتالوں میں فائر سیفٹی، سکیورٹی اور برقی حفاظت سے متعلق حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج ڈاکٹر صوفیہ فرخ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سید تنویر شاہ، انچارج ریسکیو 1122 باقر حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نوشابہ ملک سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔