کمشنر راجہ جہانگیر انور کا لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کی زیر تعمیر پبلک پارکنگ کے تعمیراتی کام کا معائنہ
بہاول پور:30/جولائی( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کی زیر تعمیر پبلک پارکنگ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صدر ہائی کورٹ بار ایڈووکیٹ اے آر اورنگزیب، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ فیصل بخاری، اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی، ایس ای بلڈنگ عادل انور، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص دین محمد اور چیف آفیسر ضلع کونسل میاں اظہر جاوید موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی کہ پارکنگ کو مزید وسیع کر کے ٹف ٹائلز لگائی جائیں اور ایک نیا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کو اعلیٰ معیار کے مطابق تیزی سے مکمل کیا جائے۔ بعد ازاں کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں زیر تعمیر جاگنگ ٹریک کے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر مقصود الحسن جاوید اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر حمید بھی موجود تھے۔