Contact Us

کمشنر ڈاکٹر احتشام انور سے34 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران کے 15رکنی وفد کی ملاقات

Commissioner meets under training officers delegation


بہاول پور:18/دسمبر : کمشنر بہاول پورڈویژن ڈاکٹر احتشام انور سے34 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور میں زیر تربیت افسران کے 15رکنی  وفد نے ملاقات کی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے زیر تربیت افسران کے وفد کو بہاول پور ڈویژن کے تاریخی، جغرافیائی اور ثقافتی پس منظر بارے آگاہ کیا اور خطہ کے جغرافیائی،معاشی،سماجی اور تعمیر و ترقی کے عوامل سمیت مستقبل کے امکانات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے زیر تربیت افسران کو جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بھی آگاہی دی اور ان کے سوالات کے جوابات دئیے۔ اس موقع پرایڈیشنل کمشنر رابطہ جام آفتاب حسین اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب بھی موجود تھے۔ زیر تربیت افسران کے وفد میں طارق محمود بخاری، مہر خالد احمد،واجد علی شاہ، ڈاکٹر محمد فاروق عدیل، قمر ریاض، مس کوثرخان، طلحہ حسین فیصل، ڈاکٹر غزالہ قیصر،منظور جاوید علی،یاسر اقبال بٹ، محمد عرفان، ضیغم اللہ کھوسہ، زاہد قدیر، عون عباس بخاری اور سرفراز احمد شامل تھے۔

مزید پڑھیں