بہاول پور:2/ فروری:کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دِل وش سٹیڈیم فورٹ ڈیراور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود بخاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز انجم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم صادق چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد فیصل، اسسٹنٹ کمشنر یزمان مجاہد عباس،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ٹریک کا معائنہ، دل وش اسٹیڈیم کے انتظامات، ٹریفک روٹ مینجمنٹ، سکیورٹی پلان، پارکنگ، فوڈ کورٹ اور دستکاری کے سٹالز کی مجوزہ سائٹ کا معائنہ کیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے تمام انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کنڈے والا پل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور اسے جلد مکمل کرنے کے احکامات دئیے۔