Contact Us

کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کا عیدالاضحی کے موقع پر بورسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جیونائل جیل بہاول پور کا دورہ

Commissioner Bahawalpur visited Borstal Institute and Juvenile Jail Bahawalpur

بہاول پور:یکم/جولائی :کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے عیدالاضحی کے موقع پر بورسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جیونائل جیل بہاول پور کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب، سپرنٹنڈنٹ بورسٹل جیل ملک مشتاق اور سوشل ویلفیئر آفیسر جنیرہ صدف بھی موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے اسیر بچوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان میں مٹھائی تقسیم کی۔کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے قیدی بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اچھا شہری بننے کی تلقین کی۔انہوں نے اسیر بچوں کو تاکید کی کہ وہ جیل میں گزرتے ہوئے وقت کا بہترین استعمال کریں اور اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز کریں۔انہوں نے کہا کہ قیدی بچے اپنی زندگی کے مقاصد متعین کریں اور ان مقاصد کے حصول کے لئے دل لگا کر محنت کریں اورجیل سے رہائی کے بعد اپنی زندگی کے خواب پورے کریں۔ دریں اثناء کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور نے بورسٹل جیل کے کچن کا جائزہ لیا اور اسیر بچوں کو فراہم کردہ کھانے کا معیار چیک کیا۔انہوں نے بورسٹل جیل کے سکول، کمپیوٹر روم، ورکشاپ اور لائبریری کابھی دورہ کیااور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں