بہاول پور:8/اگست( ) کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیرانور نے ڈیرہ بکھا کے قریب دریائی بیٹ کے علاقہ موضع منگوانی پتن کا دورہ کیا۔انہوں نے موضع منگوانی پتن میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے موضع منگوانی پتن میں موقع پر موجود علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔انہوں نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے مسائل کا حل حکومتی ترجیحی اقدامات میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران و ملازمین دریائی بیٹ کے علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں اورعلاقہ مکینوں کی آمد و رفت کے لئے دریامیں موجودکشتی میں سوار افراد کی تعداد کو مناسب رکھا جائے تاکہ کسی قسم کا حادثہ پیش نہ آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل سوار حضرات بذریعہ کشتی دریا کراس کرتے وقت اوور لوڈنگ سے اجتناب کریں اور دریائی آمد و رفت کے لئے موجود کشتی میں سوار افراد کی تعدادکو مناسب رکھا جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر محمد طیب، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122باقر حسین اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔