Advertisements

کمشنر راجہ جہانگیر انور کا صدر پلی بہاول پور کے مقام پر سیوریج ڈسپوزل کا اچانک معائنہ

Commissioner Bahawalpur surprise inspection of sewage disposal
Advertisements

بہاول پور:6/ اکتوبر( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ سیوریج سسٹم کی بحالی کے حوالہ سے جاری تمام کام بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ عوام الناس کو درپیش مسائل کا ازالہ ہو سکے۔ یہ ہدایات انہوں نے آج یہاں صدر پلی بہاول پور کے مقام پر سیوریج ڈسپوزل کے اچانک معائنہ کے موقع پرمتعلقہ حکام کو دیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی انعم فاطمہ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد آصف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج سسٹم کو جلد از جلد فعال کر کے بحال کرایا جائے اور اس سلسلہ میں جدید مشینری کے استعمال کے ساتھ ساتھ افرادی قوت میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کو سیوریج کے حوالہ سے درپیش مشکلات کو ختم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامی افسران سیوریج سسٹم کی بحالی کے حوالہ سے جاری تعمیراتی کاموں کی مسلسل مانیٹرنگ کریں تاکہ انہیں بروقت مکمل کیا جا سکے۔