کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عید کا دن دارالاطفال کے بے سہارا بچوں کے ہمراہ گزارا
بہاول پور:22/ اپریل :کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عید کا دن دارالاطفال کے بے سہارا بچوں کے ہمراہ گزارا۔ انہوں نے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور انہیں تحائف بھی دئیے۔ کمشنر بہاولپور عید کے روز دارالاطفال میں مقیم بے سہارا بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ مختلف گیمز میں حصہ بھی لیا۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دارالاطفال میں مقیم بچے بہترین تعلیم و تربیت حاصل کر کے معاشرے کے کامیاب اور مفید رکن بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دارالاطفال میں رہائش پذیر بچے ہماری توجہ کے مستحق ہیں اور عید کا دن دارالاطفال کے بچوں کے ساتھ منانے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور احساس محرومی دور کرنا ہے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن نے کہا کہ دارالاطفال کے بچوں کو پکنک پر بھی لے جایا جائے گا۔ انہوں نے دارالاطفال میں مقیم بچوں کے ہمراہ کھانا بھی تناول کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سحر صدیقہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عزیر اور انچارج دارالاطفال طاہرہ حفیظ بھی موجود تھیں۔