Advertisements

کمشنر راجہ جہانگیر انور کاجنرل بس اسٹینڈ کی تزئین و آرائش اور وال آف بہاول پورکے جاری تعمیراتی کاموں سمیت دستیاب سفری سہولیات کا جائزہ

Commissioner Bahawalpur review of available travel facilities
Advertisements

بہاول پور:25/دسمبر : کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے جنرل بس اسٹینڈ بہاول پور کا دورہ کیا اورجنرل بس اسٹینڈکی تزئین و آرائش اور وال آف بہاول پورکے جاری تعمیراتی کاموں سمیت دستیاب سفری سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میاں محمدآصف سمیت دیگر متعلقہ افسران و سٹاف موجود تھا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے جنرل بس اسٹینڈ کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے انتظامی افسران سے جنرل بس اسٹینڈ کی تعمیر کے حوالہ تفصیلی بریفنگ لی۔کمشنر بہاول پور ڈویژن کو بتایا گیا کہ وال آف بہاول پور میں تصاویر کے ذریعے خوبصورت انداز میں بہاول پور کی تاریخ پیش کی جائے گی اور اس کے سامنے گرین بیلٹ بھی قائم کی جائے گی جہاں گھاس اور خوبصورت سدابہار پودے لگائے جائیں گے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ جنرل بس اسٹینڈکے تمام تعمیراتی کام اور گرین بیلٹ کے تمام امور بروقت مکمل کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران تواتر کے ساتھ فیلڈ وزٹ کو یقینی بنائیں تاکہ ترقیاتی منصوبہ جات میں شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔