کمشنر راجہ جہانگیر انور نےسکول کے طلبا و طالبات اور سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندگان کے ہمراہ سائیکل ریس میں حصہ لیا

Commissioner Bahawalpur Raja Jahangir Anwar participated in the cycle race

بہاول پور:7/فروری : کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ششماہی نہر سے ملحقہ شاہراہ پرسکول کے طلبا و طالبات اور سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندگان کے ہمراہ سائیکل ریس میں حصہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل احمد چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد شہباز چیف ایگزیکٹو آفیسر کارپوریشن محمد آصف اور دیگر ہمراہ تھے۔کمشنر راجہ جہانگیر انور نے سکولوں کے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائیکل ریس کا مقصد نوجوانوں میں سائیکلنگ کی عادت پختہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی کے لیے طلبا و طالبات تعلیمی اداروں میں جانے کے لیے سائیکل چلانے کی عادت کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ کے کلچر کو فروغ دے کر ایندھن کے غیر ضروری استعمال کی بچت کی جا سکتی ہے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انورنے بتایا کہ انٹرنیشنل ڈیزرٹ ریلی کی تقریبات میں سائیکل ریس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے تینوں اضلاع میں سائیکلنگ کے فروغ کے لئے اس طرح کے ایونٹ کرائے جائیں گے۔