Advertisements

کمشنر بہاول پور مسرت جبیں کا دریائی علاقوں میں سیلاب کی صورت حال کا جائزہ

Commissioner Bahawalpur Division Mussarat Jabeen
Advertisements

ہیڈ سائفن، ہیڈ اسلام اور ملحقہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا چیف انجینئر محکمہ انہارنے کمشنر بہاول پور کو پانی کی آمد و اخراج بارے بریفنگ دی

 دریائی علاقوں کی آبادی اور ان کے مال مویشی کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے کمشنر بہاول پور ڈویژن  کی  ہدایت

Advertisements


بہاول پور: 25/اگست:کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں نے ہدایت کی ہے کہ دریائی علاقوں کی آبادی اور ان کے مال مویشی کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور ممکنہ سیلاب سے عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے سیلاب کی صورت حال اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے دریائی علاقہ کے دورہ کے دوران کہی۔انہوں نے ہیڈ سائفن، ہیڈ اسلام اور ملحقہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا۔چیف انجینئر محکمہ انہار شوکت ورک، ایکسیئن ہیڈ سائفن اور ایکسئین ہیڈ اسلام نے کمشنر بہاول پور کو  دورہ کے دوران پانی کی آمد و اخراج بارے بریفنگ دی۔

کمشنر بہاول پور مسرت جبیں نے پانڈ ایریا اور حفاظتی بندوں کا بھی جائزہ لیا۔ قبل ازیں چیف انجینئر انہار نے انہیں ہیڈ اسلام کے پانڈ ایریا اور حفاظتی بندوں کے بارے میں بریفنگ دی۔کمشنر بہاول پور نے ہیڈ اسلام پر قائم کیے گئے میڈیکل اور وٹرنری کیمپس کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نبردآزما ہونے کے لیے متعلقہ محکمہ جات مربوط حکمت عملی اختیار کریں۔ اس موقع پر چیف انجینئر محکمہ انہار بہاول پور ڈویژن نے بتایا کہ ہیڈ گنڈا سنگھ والا پرایک لاکھ33ہزار کیوسک، ہیڈ سلیمانکی پر94ہزار کیوسکی، ہیڈ اسلام پر43ہزار کیوسک اور میلسی سائفن پر37 ہزار کیوسک پانی کا اخراج نوٹ کیا گیا ہے۔