Advertisements

کمشنر بہاولپور مسرت جبیں کی زیرِ صدارت کمشنر آفس بہاولپور میں کرسمس کے موقع پر پروقار تقریب

Commissioner Bahawalpur Musarrat Jabeen Presides Over Dignified Christmas Ceremony at Commissioner Office Bahawalpur
Advertisements

دفتر میں خدمات انجام دینے والے مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں منائی گئیں۔ تقریب کے دوران کرسمس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا

بہاول پور: :کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں کی زیرِ صدارت کمشنر آفس بہاولپور میں کرسمس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دفتر میں خدمات انجام دینے والے مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں منائی گئیں۔ تقریب کے دوران کرسمس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا جبکہ مسیحی ملازمین میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر انہیں کرسمس کی دلی مبارکباد دی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

Advertisements

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ تمام اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور ان کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادریوں کے آئینی حقوق اور مذہبی آزادی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کمشنر مسرت جبیں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں قومی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور مسیحی برادری نے بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اور انتظامیہ اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔آخر میں کمشنر بہاولپور ڈویژن نے مسیحی برادری کو کرسمس کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن ڈاکٹر نیر مصطفیٰ سمیت دیگر افسران اور عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔