Advertisements

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے کمشنر ڈاکٹر احتشام انورکی سرکٹ ہاؤس بہاول پور میں ملاقات

Commissioner Bahawalpur met with Governor Punjab
Advertisements

وائس چانسلر صادق ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز نے بھی گورنر پنجاب کو جامعہ کے تدریسی و تحقیقی امور بارے آگاہ کیا

بہاول پور:15/ اپریل : گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور سے سرکٹ ہاؤس بہاول پور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر رانا محمد طارق اور میاں شاہد اقبال بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کوکمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ہدایت کی کہ ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔نیز بہاول پور کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے بھی مزید اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں دستیاب سہولیات کوبھی مزید بہتر بنایا جائے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے بہاول پور کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا بنانے کے لئے جاری اقدامات بارے آگاہ کیا۔دریں اثناء گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے سرکٹ ہاؤس بہاول پور میں عمائدین شہر سے ملاقاتیں کیں۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر سجاد خاں نے ملاقات کی اورچولستان یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاول پور میں جاری تدریسی و ترقیاتی منصوبہ جات بارے بریفنگ دی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے وائس چانسلر صادق ویمن یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز نے بھی ملاقات کی اور گورنر پنجاب کو جامعہ کے تدریسی و تحقیقی امور بارے آگاہ کیا۔

Advertisements
Commissioner Bahawalpur met with Governor Punjab 2