Advertisements

کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے حوالے سے جائزہ اجلاس

Commissioner Bahawalpur Irfan Ali Kathia Chairs Review Meeting on Issuance of Green Property Certificates
Advertisements

بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں جاری پیش رفت، مجموعی کارکردگی اور مقررہ اہداف کا جائزہ لیا گیا


بہاول پور: کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں جاری پیش رفت، مجموعی کارکردگی اور مقررہ اہداف کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisements

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء، موصولہ درخواستوں ، منظور شدہ کیسز اور زیر التوا معاملات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ بہاولپور ڈویژن میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے مجموعی طور پر 11 ہزار 956 درخواستیں موصول ہوئیں ، جن میں سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ لینڈ ریکارڈ افسران نے 3 ہزار 23 درخواستیں منظور کیں ۔ اسی طرح ڈویژن میں کھیوٹ کے مجموعی طور پر 19 ہزار 996 کیسز میں سے 17 ہزار 972 جبکہ انتقال کے 84 ہزار 844 کیسز میں سے 66 ہزار 220 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں ۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بہاولپور ڈویژن میں کھیوٹ کے 588 اور انتقال کے 5 ہزار 465 کیسز حل کیے گئے ہیں ۔

کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے تمام زیر التوا کیسز ترجیحی بنیادوں پر جلد نمٹائے جائیں اور اس عمل میں حائل رکاوٹوں کی فوری نشاندہی کرکے انہیں دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جائیداد کے ریکارڈ، ملکیتی دستاویزات اور متعلقہ خدمات کی بروقت اور آسان فراہمی یقینی بنانا متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے، اس مقصد کے لیے تمام افسران مؤثر اقدامات کریں ۔ کمشنر نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے اور ٹیم ورک کے ذریعے کام کریں ، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے عمل کو مزید تیز رفتار، مؤثر اور شفاف بنائیں اور جدید ڈیجیٹل نظام سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے مقررہ اہداف بروقت حاصل کریں ۔ انہوں نے کارکردگی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کرنے اور زیر التوا معاملات میں کمی لانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا، ایم ڈی سی ڈی اے شاہد حسن کلیانی، ایڈیشنل کمشنر اشتمال فاروق احمد ڈوگر، ایڈیشنل کمشنر ریونیو شفیق احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شگفتہ جبیں اور اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر حمزہ احتشام موجود تھے، جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ اور ڈویژن بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔