Advertisements

کمشنر راجہ جہانگیر انور کا بہاول پور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مذبحہ خانہ کی تعمیر کے لیے مجوزہ جگہ کا معائنہ

Commissioner Bahawalpur inspected the proposed site for construction of slaughterhouse
Advertisements

بہاول پور:19/ اکتوبر کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے مجید آباد کے نزدیک میونسپل کارپوریشن کی آراضی کادورہ کیا اور مذبحہ خانہ کے لیے مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور میں جدید سہولیات سے آراستہ سٹیٹ آف دی آرٹ مذبحہ خانہ کی تعمیر کے لیے فنڈز کی فراہمی اور دیگر امورکے حوالہ سے عملی اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی انعم فاطمہ اورڈائریکٹر لائیو سٹاک بہاول پور سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔