کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کا بہاول پور چڑیا گھر کا دورہ

Commissioner Bahawalpur Division Raja Jahangir Anwar visits Bahawalpur Zoo

بہاول پور:24/مئی ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے بہاول پور چڑیا گھر کا دورہ کیااور چڑیا گھر میں موجود جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال، افزائش نسل اور چڑیا گھر میں تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کے لئے دستیاب تفریحی سہولیات بارے تفصیلاًبریفنگ لی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے بہاول پور چڑیا گھر میں موجود جانوروں اور پرندوں کے رہائشی بلاکس، کیوریٹر چڑیا گھر آفس، میوزیم، مرکزی گیٹ پر موجود شیڈ، کیفے ٹیریا، ڈسپنسری، لیکچر ہال اور دیگر تمام شعبوں کا معائنہ کیا اور دستیاب سہولیات کامشاہدہ کیا۔ انہوں نے چڑیا گھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور شاندار انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے بہاول پور چڑیا گھر میں وٹرنری ریسرچ، ہیچری، اوور ہیڈ ریزروائر، گفٹ شاپ، کار پارکنگ،سیاحوں کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لئے موجود واٹر کولرز اور دیگر سہولیات کابھی جائزہ لیا۔انہوں نے بہاول پور چڑیا گھر میں موجود سٹاف اور خالی آسامیوں کے بارے میں بھی تفصیلاً بریفنگ لی۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کو بہاول پور چڑیا گھر میں موجود جانوروں اور پرندوں کی تعداد اور ان کی اقسام اوربہاول پورچڑیا گھر میں سالانہ آمدہ سیاحوں کی تعدادسمیت بہاول پور چڑیا گھر کے اخراجات اور آمدنی کے بارے میں بھی تفصیلاً بریف کیا گیا۔دریں اثناء کمشنر بہاول پور ڈویژن نے بہاول پور چڑیا گھر کے سبزہ زار میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور افسران و سٹاف کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں جذبہ حب الوطنی کے تحت انجام دینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف محمد زاہد علی اور کیوریٹر بہاول پور چڑیا گھر سخی محمد جوئیہ بھی موجود تھے۔

Commissioner Bahawalpur Division Raja Jahangir Anwar visits Bahawalpur Zoo 2

مزید پڑھیں