کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر سرکاری امور کی انجام دہی کا آغاز کردیا

Commissioner Bahawalpur Division Raja Jahangir Anwar took charge of his post

بہاول پور:21/مئی ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر سرکاری امور کی انجام دہی کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں مختلف محکموں کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ سربراہان کے اجلاس کی صدارت کی۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں مہتاب وسیم اظہر، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات و محکموں کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن بہاول پور راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

مزید پڑھیں