Advertisements

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت اون سورس ریونیو ڈویلپمنٹ ڈویژنل کمیٹی کا اجلاس

Commissioner Bahawalpur Division Irfan Ali Kathia chairs On-Source Revenue Development Divisional Committee meeting
Advertisements

اجلاس میں ڈویژن بھر کی مجموعی طور پر 12 ترقیاتی اسکیموں کی منظوری کے لیے تجاویز پیش کی گئیں ، جن کاتخمینہ لاگت ایک ارب 33 کروڑ 14 لاکھ روپے ہے
 اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے شرکت کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور ڈویژن بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی


بہاول پور:کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت اون سورس ریونیو ڈویلپمنٹ ڈویژنل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈویژن بھر کے تینوں اضلاع بہاول پور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے شرکت کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ اور ڈویژن بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisements

اجلاس میں ڈویژن بھر کی مجموعی طور پر 12 ترقیاتی اسکیموں کی منظوری کے لیے تجاویز پیش کی گئیں ، جن کاتخمینہ لاگت ایک ارب 33 کروڑ 14 لاکھ روپے ہے۔ کمشنر بہاولپور نے متعلقہ محکموں کو ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے اور تمام اسکیمیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ منصوبوں کی تکمیل کے لیے ٹائم لائن مقرر کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ تمام محکمے مقررہ شیڈول کے مطابق کام مکمل کریں اور ٹینڈرنگ سمیت انتظامی مراحل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں ۔

اجلاس میں ضلع بہاولپور میں لائبریری چوک سے ختم نبوت چوک تک1.2کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ضلع رحیم یار خان میں ترنڈہ محمد پناہ، لیاقت پور اور جن پور کے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ٹف ٹائلز کی تنصیب اور سیوریج لائنوں کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اکبر چوک سے یونین کونسل آفس ترنڈہ محمد پناہ تک1.35 کلومیٹر کارپٹ روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کے ٹیکنیکل اور فنانشل بڈنگ کے مراحل کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اڈہ شیدانی شریف سے چننی چوک تک 2.10کلومیٹر سڑک کی تعمیر نو، ٹف ٹائلز اور سیوریج لائن کی تنصیب کے منصوبے کا ٹینڈرنگ عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح سادات چوک سے مریم نواز ہیلتھ کلینک جن پور تک1.25کلومیٹر سڑک کی تعمیر نو، ٹف ٹائلز اور سیوریج لائن کے منصوبے کی ٹیکنیکل بڈز جلد کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ضلع بہاولنگر میں سڑکوں کی بحالی و تعمیر نو، سیوریج سسٹم کی بہتری اور پارکس کی تعمیر سمیت آٹھ ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ فورماری والا روڈ سے بائی پاس ملتان چوک، بستی حافظ آباد، بستی جاتو والا اور خالد مقبول پارک روڈ تک سڑکوں کی بحالی، توسیع اور سیوریج کے منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ہارون آباد اور سٹی فقیر والی میں سیوریج سسٹم کی فراہمی، پارک کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرنگ مراحل جلد مکمل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام محکمے باہمی رابطے اور مؤثر حکمت کے تحت کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفاف عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات جلد میسر آ سکیں اور انہیں بہترین بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ اجلاس میں ڈویژن کے ہسپتالوں میں ڈیپ کلیننگ یقینی بنانے، صفائی ستھرائی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے اور مریضوں کو صاف ستھرا، محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں ۔ کمشنر نے ہسپتالوں کے وارڈز، راہداریوں ، واش رومز، بیرونی احاطوں اور دیگر عوامی مقامات کی جامع صفائی یقینی بنانے اور صفائی کے انتظامات کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی سہولیات کی بہتری اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں ۔