بہاول پور:11/جولائی( )کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ڈمپنگ سائیٹ کا دورہ کیا اور شہر سے منتقل ہونے والی جانوروں کی آلائشوں کو منتقل و مدفون کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد نعیم اختر،منیجر آپریشنز محمد امتیاز اللہ و دیگرافسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی کہ ڈمپنگ سائیٹ پر منتقل ہونے والی جانوروں کی آلائشیں کو ماحولیاتی تقاضوں کے مطابق دفن کیا جائے اور ماحول کو تعفن سے بچانے کے لیے آلائشوں پر فی الفور چونے کی تہہ بچھا کر مٹی سے ڈھانپ دیا جائے۔ کمشنربہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ڈمپنگ سائیٹ پر قائم مانیڑنگ کیمپ پر آپریشنل گاڑیوں کی آمد و رفت کے ریکارڈ رجسٹر کا بھی معائنہ کیا۔