Advertisements

کمشنر راجہ جہانگیر انور کا ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ کے ہمراہ انڈسٹریل اسٹیٹ بہاول پور کا دورہ

Commissioner and Deputy Commissioner Bahawalpur visited Industrial Estate
Advertisements

بہاول پور:17/دسمبر  کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ کے ہمراہ انڈسٹریل اسٹیٹ بہاول پور کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ، ڈائریکٹر انڈسٹریل اسٹیٹ عمر فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی بھی موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی کہ ماسٹر پلان کے مطابق انڈسٹریل اسٹیٹ کے تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے تاکہ انڈسٹری کے فروغ کے لیے سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ 483.48 ایکڑ رقبہ پر محیط انڈسٹریل اسٹیٹ ایک ایکڑ کے274پلاٹس،0.5 ایکڑ کے48پلاٹس جبکہ4مرلہ اور4.5 مرلہ کے262کمرشل پلاٹس پر مشتمل ہے اور انڈسٹریل اسٹیٹ کا تخمینہ لاگت9985ملین روپے ہے۔