Advertisements

کمشنر راجہ جہانگیر انور کا ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن اے چرچ میں قائم کرسمس بازار کا دورہ

Commissioner and Deputy Commissioner Bahawalpur visited Christmas Bazaar
Advertisements

بہاول پور:24/دسمبر کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن اے چرچ میں قائم کرسمس بازار کا دورہ کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ، فارد افتخار مون اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسیحی بہن بھائیوں کے لئے کرسمس کے موقع پر مختلف جگہوں پر سستے بازار قائم کئے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کو بازار میں دستیاب سہولیات بارے بریفنگ دی۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ سہولت بازار میں مزید اشیائے ضروریہ فراہم کی جائیں۔نیزمسیحی برادری کی خوشیوں میں اضافہ کرنے کے لئے بھی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں کی سیکورٹی کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے۔دریں اثناء کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ کے ہمراہ مینگو آرچرڈ پارک بہاول پور کا دورہ کیا۔اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مینگو آرچرڈ پارک کو سٹیٹ آ ف دی آرٹ سہولیات کے ساتھ اپ گریڈ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مینگو آرچرڈ پارک میں بچوں کے لئے خوبصورت جھولے لگائے جائیں گے۔نیزجاگنگ ٹریک اور دیگر تفریحی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ مینگو آرچرڈ پارک کو جدید ترین سہولیات سے مزین کرنے کے لئے ماسٹر پلان بنایا گیا ہے اورپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے عوام کے لئے بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر جنرل و ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نعیم صادق چیمہ و دیگر افسران موجود تھے۔