کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی

Comissioner Nadar Chattha prohibits the use of plastic in government offices

ان احکامات پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر بہاول پورکی تمام ڈویژنل وضلعی دفاتر کے سربراہان کو ہدایت

بہاول پور:14/ مئی: حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے فوری طور پر تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ان ہدایات کی روشنی میں سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلیں، پلاسٹک شاپنگ بیگ، کپ، پلاسٹک کی پلیٹیں، اور کٹلری وغیرہ کے استعمال پر پابندی عائدہوگی۔ علاوہ ازیں ڈویژن بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک سے بنے برتنوں کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔ کمشنر بہاول پور نے تمام ڈویژنل وضلعی دفاتر کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ان احکامات پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ 

مزید پڑھیں