ٹول پلازہ کے قریب دو کاروں کے مابین تصادم کمسن بچوں اور خواتین سمیت چھ افراد زخمی

Advertisements
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال پہنچایا
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) احمدپورشرقیہ ٹول پلازہ کے قریب دوکاروں میں تصادم کے نتیجہ میں کمسن بچوں اور خواتین سمیت چھ افراد صبا سجاد، عماد ، فرید، حذیفہ ، ملک سجاد، اور سعد ، شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم مو قع پر پہنچ گئی ۔ اور زخمیوں ، کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، پہنچایا ۔ جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
Advertisements