Contact Us

اکیڈمیا اور انتظامیہ کا اشتراک و تعاون بہترین نتائج کا حامل ہو سکتا ہے،کمشنر بہاول پور

collaboration and cooperation of the academy and the administration

اکیڈمیا اور انتظامیہ کا اشتراک و تعاون مختلف مسائل کے حل کے لیے بہترین نتائج کا حامل ہو سکتا ہےکمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور

بہاول پور:30/مئی ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انورنے کہا ہے کہ اکیڈمیا اور انتظامیہ کا اشتراک و تعاون مختلف مسائل کے حل کے لیے بہترین نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔ ان خیالا ت اظہارانہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ہمراہ ضروری اشیاء کی پیداوار، ڈیمانڈ اورسپلائی کے حوالے سے آسان دستیابی اور قیمتوں کے طریقہ کار کا تعین کے لیے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر بہاول پور نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت میں یونیورسٹی میں تدریس و تحقیق اور قومی تقاضوں سے ہم آہنگ منصوبے شروع کیے گئے ہیں جو بہت قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ان منصوبوں میں نہ صرف بھرپور معاونت کی جائے گی بلکہ ان سے فائدہ بھی اٹھایا جائے گا۔کمشنر بہاول پور نے کہا کہ بہاول پور صاف ستھرا شہر ہے اوراس سے ملحقہ چولستانی اور دیہی علاقے زراعت اور لائیوا سٹاک کے وسائل سے مالا مال ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو آسانی سے عام آدمی تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں مختلف شعبوں کے اعلیٰ ماہرین موجود ہیں اور ان کے پاس تحقیقی ڈیٹا بھی موجو دہے جسے بروئے کار لاکر انتظامیہ مختلف اشیاء و اجناس کی پیداوار، سپلائی اور ڈیمانڈ پر نظر رکھ سکتی ہے اور مارکیٹ میں ان اشیاء کی ارزاں نرخوں پرفراہمی کو ممکن بنا سکتی ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عامر نذیرکھچی،ایڈیشنل کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سہیل خان، محکمہ زراعت، محکمہ لائیو سٹاک،محکمہ خوراک اور محکمہ شماریات کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں یونیورسٹی کی جانب سے ماہر معاشیات ڈاکٹر علی اعظم،ڈائریکٹر انٹرنیشنل کراپنگ ریسرچ سنٹرڈاکٹر محمد علی رضا اور ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی رضوان مجید شریک ہوئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ مذکورہ کمیٹی ضروری اشیاء کی فراہمی کا سائنسی بنیادوں پر جائزہ لے گی۔ اس حوالے سے ضروری اعدادوشمار جمع کیے جائیں گے اور مارکیٹنگ سسٹم میں موجود نقائص کو دور کرنے کے حوالے سے سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی۔ قبل ازیں کمشنر بہاول پورڈویژن کو وائس چانسلر کے دفتر میں چولستان میں بارش میں اضافے کے جدید ترین پراجیکٹ”Weather Generator Technology“پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیاکہ چولستان کے لاکھوں ایکٹر رقبے کو بارش میں اضافے کے خصوصی نظام کی بدولت آباد اور ایگرو اکنامک زون میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس منصوبے سے چولستان میں موجودہ بارش کے تناسب کو 120ملی میٹر سے بڑھا کر 300ملی میٹر تک پہنچایا جا سکتا ہے جس سے ربیع اور خریف کی فصلیں اُگاکر زرعی معیشت میں 2سے3ارب ڈالرزکا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ کمشنر بہاول پور نے کہاکہ یہ منصوبہ فوڈ سکیورٹی اور زرعی معیشت کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر کمشنر بہاول پور کو بہاول پور کے ایئر کوالٹی انڈکس کے حوالے سے یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق سے بھی آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شہر کی خوبصورتی کے لیے مختلف پراجیکٹس میں بھی بھرپور حصہ لے گی۔

مزید پڑھیں