Advertisements

پیر 16 مئی کو اتحادی جماعتوں کا اجلاس متوقع

Demand for immediate elections rejected
Advertisements

 وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیر16 مئی کو تمام اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کی توقع ہے جس میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے پاکستان کے سیاسی اور معاشی مستقبل، موجودہ حکومت کی آئینی مدت پوری کرنے یا جلد الیکشن میں جانے سے متعلق متفقہ فیصلہ کیا جائے گا
علاوہ ازیں وزیر اعظم معاشی صورت حال پر بھی اتحادی جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لیں گے
 اجلاس میں حتمی طور پر مشاورت سے یہ طے کیا جائے گا کہ موجود حکومت نے آئینی مدت مکمل کرنا ہے نہیں، مدت پوری ہونے کی صورت میں آئی ایم ایف سے معاشی معاملات طے اور پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ ہوگا،آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے پر سعودی عرب، یو اے ای،قطر اور چین سے معاشی مالی پیکج بھی ملنے کا امکان ہے۔ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر فوری الیکشن میں جانا ہوگا