صادق پبلک سکول میں ہم نصابی سرگرمیاں, سینئر سکول انٹر ہاؤس انگریزی مقابلہ حُسنِ ادائیگی

گرلز سیکشن میں محفل میلاد اور جونئیر سکول میں انٹر ہاؤس اردو تقریری مقابلہ, محفل میلاد کی تقریب کی نظامت رحمت فاروقی نے کی
بہاول پور ( پریس ریلیز ) صادق پبلک سکول بہاول پور میں ہم نصابی سرگرمیاں, صادق پبلک سکول بہاول پور میں غیرنصابی سرگرمیوں کے حوالے سے درج ذیل تقریبات منعقد ہوئیں جن میں سینئر سکول انٹر ہاؤس انگریزی حُسنِ ادائیگی ، گرلز سیکشن میں محفل میلاد اور جونئیر سکول میں انٹر ہاؤس اردو تقریری مقابلہ شامل ہیں۔ سینئر سیکشن کے طلبہ و طالبات کے درمیان انٹر ہاؤس انگریزی مقابلہ حُسنِ ادائیگی 2025 میں صدارت عمر فاروق نے کی جب کہ نظامت کے فرائض زِروہ فاطمہ نے انجام دیے۔

منصفین کے فیصلے کے مطابق شاعری کی ادائیگی میں جناح ہاؤس کے محمد عفان اعظم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ سرسید ہاؤس کے برہان اکبر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔فیرل ہاؤس کی تحریم جاوید ملک تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔حوصلہ افزائی کا انعام خدیجہ ہاؤس کی ایشال احمد شامیر کو دیا گیا۔نثر کی ادائیگی میں فیرل ہاؤس کی مریم خان نے پہلی اور فاطمہ ہاؤس کی ثنا سلیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن آمنہ ہاؤس کی تسبیحہ ناجی اور انور سکندر ہاؤس کے حسنات احمد نے حاصل کی۔ حوصلہ افزائی کا انعام جناح ہاؤس کے محمد ولی الرحمٰن کو دیا گیا۔ اقامتی درجہ بندی میں فیرل ہاؤس اول انعام کا حقدار قرار پایا۔جناح ہاؤس نے دوسری جبکہ سرسید ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جونئیر سکول کے طلبہ و طالبات کے درمیان سالانہ انٹر ہاؤس اردوتقریری مقابلہ 2025 منعقد ہوا ۔ اس تقریب کی صدارت علی سعد نے کی۔ جب کہ تقریب کی نظامت کے فرائض حاجرہ عارف نے انجام دیے ۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق فیرل ہاؤس کی مہک فاطمہ اوررابعہ ہاؤس کی عنایہ فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ خالد ہاؤس کے فضل نواز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مریم ہاؤس کی فاطمۃ الزہرا تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔ اقامتی درجہ بندی میں فیرل ہاؤس اول انعام کا حقدار قرار پایا۔ جبکہ خالد ہاؤس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
گرلز سیکشن کی طرف سے ولادت رسول مقبول ﷺ کے حوالے سے سکول ایمفی تھیٹر میں محفل میلاد منعقد کی گئی ۔اس تقریب کی نظامت رحمت فاروقی نے کی۔ اس تقریب میں نور فاطمہ نے دعائیہ حمد پیش کی۔ سماویہ خالد نے سلام پیش کیا۔ دیگر طالبات میں فاطمہ شریف، زینب مرتضیٰ، مسکان اعظم اور زینب ابرار نے نعت کی صورت میں حضور رسالتمآب ﷺ کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ زینب ایاز، عالیہ نعیم، آمنہ احمد، اُمِ ایمن اور فاطمہ زاہد قریشی نے اپنے آرٹیکلز کے ذریعے حضرت محمد ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ مختلف کلاسز کی طالبات نے گروپ کی صورت میں نعت ، سلام اور دعائیہ نظمیں پیش کیں۔ تقریب کے آخر میں بتول لغاری نے رب ذوالجلال کے حضور دعائیہ کلمات ادا کیے۔