Advertisements

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی سروسز ہسپتال اور سی ایم ایچ میں زخمی پولیس افسروں اور جوانو ں کی عیادت

caretaker cm enquiring the health of dsp bilal in cmh
Advertisements

 لاہور11مئی:   نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال اور سی ایم ایچ میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کے پتھراؤ سے زخمی ہونے والے پولیس افسروں اور جوانو ں کی عیادت کی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال میں سرجری کرانے والے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی اور سی ایم ایچ میں زیر علاج ڈی ایس پی بلال،کانسٹیبل شکیل اورسکیورٹی اہلکارفیصل کی عیادت کی۔ محسن نقوی نے سیاسی جماعت کے کارکنوں کے پتھراؤ سے زخمی ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی اور پولیس و سکیورٹی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی نے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی،ڈی ایس پی بلال،کانسٹیبل شکیل اورسکیورٹی اہلکارفیصل کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ محسن نقوی نے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے والد اورڈی ایس پی بلال کی صاحبزادی کو حوصلہ دیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زخمی افسروں اورجوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے تحمل اوربرداشت کا مظاہرہ کر کے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ قوم کے ہیرو ہیں،جنہوں نے سیاسی جتھے کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے آپ نے جذبے اورعزم سے فرائض سرانجام دیئے۔ جلاؤ، گھیراؤ اور پولیس فورس پر پتھراؤ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سی سی پی او لاہور، کمشنر لاہور ڈویژن،ڈپٹی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

caretaker cm enquiring the health of dig nasir rizvi