سانحہ سیالکوٹ کے کیس پر ہونیوالی پیش رفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ عثمان بزدار

priyantha kumara

سانحہ سیالکوٹ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرپولیس کے چھاپے،مزید8مرکزی ملزمان گرفتار، گرفتار مرکزی ملزمان کی تعداد34ہوگئی

سانحہ سیالکوٹ کے کیس پر ہونیوالی پیش رفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں،ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائیگی:عثمان بزدار

لاہور8دسمبر:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرسانحہ سیالکوٹ کے مرکزی کرداروں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں اور مزید 8مرکزی ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔ پنجاب پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز ڈیٹا کی مددسے8مرکزی ملزمان کو گرفتارکیااوراب تک 34مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ کے کیس پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ذمہ دار قانون کے تحت سخت سزا کے حقدار ہیں۔ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی اورانصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ذاکر سلمان بھی شامل ہے جسے رات گئے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں واقعہ کی ویڈیو بنانے، اشتعال دلانے اور تشدد کرنے والے بھی شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کیس کی تحقیقات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں