وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل سیدآصف حسین کی ملاقات، وزیراعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میجر جنرل سیدآصف حسین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع اور قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین
وطن عزیزکے دفاع اورقیام امن کے لئے پنجاب رینجرز کے بہادر افسروں اورجوانوں کی خدمات پر فخر ہے:عثمان بزدار
لاہور22نومبر:-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل سیدآصف حسین نے ملاقات کی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈی جی رینجرزپنجاب کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میجر جنرل سیدآصف حسین کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع اور قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااو رکہاکہ قیام امن کیلئے پنجاب رینجر ز کے افسروں اورجوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وطن عز یز کے دفاع میں مصروف عمل پنجاب رینجرز کے بہادر افسروں اورجوانوں کی خدمات پر فخر ہے۔قوم کورینجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجر ز کے افسر اور جوان گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے-